پی ایس ایل فرنچائزز نے کرکٹ بورڈ کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹالیا

441

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز نے مالی ماڈل ٹھیک نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فرنچائزز نےلاہور ہائی کورٹ میں وکلا سلمان اکرم راجہ اور احمد بلال صوفی کی وساطت سے مشترکہ کیس دائر کردیا، عدالت سے مالکان نے استدعا کی کہ 5 برس سے وہ پی ایس ایل میں مالی خسارے کا شکار ہیں جبکہ پی سی بی نے کہا تھا کہ لیگ پاکستان منتقل ہونے سے انھیں فائدہ ہوگا لیکن رواں سال بھی نقصان ہی ہوا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کا فنانشل ماڈل ٹھیک نہیں اسے تبدیل کیا جائے تاکہ انھوں نے جو بھاری سرمایہ کاری کی اس کا کچھ تو فائدہ حاصل ہو۔