پی آئی اے نے کرائے میں اچانک اضافہ کردیا، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی پریشان

553

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے یک طرفہ کرائے میں اچانک اضافہ کردیا۔ سعودی عرب سے واپس آنے والے 50 ہزار پاکستانیوں کی پریشانی بڑھ گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پی آئی اے نے یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ 12 ہزار کردیا۔ جب کہ 15 ہزار پاکستانیوں کے اقامہ کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

مہنگی ٹکٹ حاصل کرنے والے پاکستانی کورونا ٹیسٹ نہ ہونے کے باعث خوار ہورہے ہیں۔ مہنگی ٹکٹ اور کورونا ٹیسٹ میں مشکلات کے باعث پاکستان آنے والے تذبذب کا شکار ہیں۔