پارٹی کا کوئی بھی رکن عسکری نمائندوں سے ملاقات نہیں کریگا، نواز شریف

704

لندن:مسلم لیگ  ن کے سربراہ نواز شریف نے پارٹی قیادت کوہدایت کی ہے کہ آئین اور فوج کے حلف نامے کی روشنی میں کوئی بھی رہنما کسی فوجی یا حساس ادارے کے نمائندے سے ملاقات  نہیں کرے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نواز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ آئینی مجبوریوں کے تحت اگر ملاقات ضروری ہوئی تو پارٹی قیادت کی اجازت سے اعلانیہ ملاقات ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے ن لیگ قیادت کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کی تھی۔