سمندری آلودگی سنگین مسئلہ ہے، سربراہ پاک بحریہ

381

سربراہ پاک بحریہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ سمندری آلودگی سنگین مسئلہ ہے.

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفرمحمودعباسی نے ورلڈ میری ٹائم ڈے پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ سمندر کی اہمیت اور تحفظ پرتوجہ کے لیے میری ٹائم ڈے منایا جاتا ہے، رواں سال “مستحکم کرہ ارض کیلئےمستحکم جہازرانی” موضوع ہے.

انہوں نے کہا کہ میری ٹائم شعبے سے متعلق آگاہی اور بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں، میری ٹائم سیکیورٹی علاقائی سمندری تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ساحلی ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے.

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ سمندری آلودگی سنگین مسئلہ ہے، حکومت کی جانب سے  رواں سال  بلیو اکانومی  قرار دینا  مثبت قدم ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے استفادہ کے لیے بحری شعبے کی ترقی ناگزیر ہے.

سربراہ پاک بحریہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی معیشت کا انحصار جہاز رانی سے متعلقہ سرگرمیوں پر ہے جبکہ قدرت نے پاکستان کو ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی سے نوازا ہے.