کرمنلز ہر سال ایک ٹریلین ڈالر ہڑپ کرجاتے ہیں، وزیر اعظم

649
وزیراعظم نے منحرف ارکان کو راضی کرنے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا

اسلام آباد:وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وائٹ کالر کرمنلز ہر سال ایک ٹریلین ڈالر ترقی پذیر ممالک سے ہڑپ کرجاتے ہیں،دنیا میں بڑھتی غربت سے عالمی امن کو بھی خطرہ ہے۔

وزیراعظم نے تخفیف غربت سے متعلق فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں، ہماری حکومت کو فنانشنل کرائمز ختم کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی نظام میں سرمایےکی غیرمنصفانہ تقسیم بڑا مسئلہ ہے، زیادہ تر دولت دنیا کے 26امیر ترین افراد کے ہاتھوں میں مرکوز ہے، غریب ملکوں کا مالی استحصال بند کیاجائے، قرضوں میں ریلیف دےکرغریب ملکوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  کورونا وبا کے باعث اقتصادی شرح نمو میں تیزی سے کمی ہوئی،حکومت نے ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو مالی امداد دی،احساس پروگرام غربت کےخاتمےکیلیےملکی تاریخ کاسب سےبڑااقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں ہاؤسنگ،ٹرانسپورٹ ،پانی ،انفرااسٹرکچر،صحت پرزیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔