یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیا مہنگی

919

اسلام آباد:یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیا  کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے،جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور ان کا اطلاق فوری طور پرہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں  17 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے، برانڈ کے دودھ کے ایک لیٹر کا پیک  میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے۔

دودھ کے لیٹر کا پیک 147سے بڑھا کر 152روپے کر دیا گیا  ہے اور بچوں کیلئے سیریلز کی قیمت میں 20 سے لیکر 38 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

برانڈ شیمپو کی قیمت میں 9روپے سے لیکر 20روپے تک کے اضافے کے بعد 90ملی گرام شمپو کی بوتل 89 سے بڑھ کر 98 روپے ہوگئی ہے۔ کپڑے دھونے کے ڈیٹرجنٹ، کافی,ٹی وائٹنر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔