عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

446

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس24 قیراط سونے کی قیمت 35ڈالر کی کمی سے 1857ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی سونے کی دوکانوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500روپے اور 1286روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت ایک تولہ 1لاکھ 12 ہزار500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 96 ہزار451 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب  فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں بالترتیب 30 اور 27 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے، مارکیٹ کے مطابق ایک تولہ چاندی 1220 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 1046 روپے کی ہوگئی ہے۔