اگر میں غلط ہوں تو ثابت کیا جائے: امریکی بلاگر سنتھیارچی

404

امریکی بلاگر سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ مجھے کیوں ڈی پورٹ کرنے کی بات کی جاتی ہے، اگر میں غلط ہوں تو ثابت کیا جائے۔

عدالت میں سنتھیارچی کے خلاف سینیٹر رحمان ملک کے قذف کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر نجی نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتےے ہوئے امریکی بلاگر نے کہا کہ میں نے اب تک جج سے ڈائریکٹ بات نہیں کی مگر میں کرنا چاہوں گی۔

سنتھیا رچی نے کہا کہ پاکستان میں زیادتی کے حوالے سے کھلم کھلا بات کررہی ہوں، آج سے پہلے ان موضوعات پر پاکستان میں بات نہیں کی جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ غیرت، عزت اور شرم کے باعث عورتیں زیادتی پر بات نہیں کرتیں، زیادتی کی شکار خاتون کو ہی شک کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔