دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9لاکھ82 ہزار افراد جان کی بازی ہارگئے

357

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9لاکھ82 ہزار196 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔

دنیا بھر میں ہر منٹ پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ21لاکھ10ہزار901 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ36لاکھ92ہزار15 ہوگئی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 71 لاکھ 39 ہزار553 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ6ہزار593 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 57 لاکھ 32 ہزار518 افراد متاثر،91 ہزار 173 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ 27 ہزار780 اور اموات 1لاکھ39 ہزار65تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 11 لاکھ28 ہزار836افراد متاثر، اموات19ہزار948، پیرو میں7 لاکھ 82ہزار 695، اموات 31 ہزار870، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 65ہزار188، اموات کی تعداد 16ہزار206 ، کولمبیا میں 7 لاکھ 84 ہزار 268 افراد متاثر، اموات کی تعداد 24 ہزار746 ہوگئی۔