پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری

387

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 217 جبکہ 6437 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1 لاکھ 34 ہزار 845، پنجاب میں 98,686، بلوچستان میں 14,765 خیبرپختونخواہ 37,470، گلگت بلتستان میں 3,572، دارلحکومت اسلام آباد میں 16,288 اور آزاد کشمیر میں 2,591 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,471  پنجاب 2,229، خیبرپختونخوا 1,258، اسلام آباد 181، گلگت بلتستان 83، بلوچستان 145 اورآزاد کشمیر میں 70 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 94 ہزار 392 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 33 لاکھ 6 ہزار 515 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42 ہزار 299  ٹیسٹ کے دوران 799 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ 5 مریض کی اموات ہوئی جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 548 مریض تشویشناک حالت میں قرنطینہ ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3کروڑ21لاکھ10 ہزار901افراد متاثر،9لاکھ82ہزار196افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار 15 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 799 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبائی محکمہ تعلیم کے فیصلے کے مطابق سندھ میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے آٹھویں، ساتویں اور چھٹی جماعت کے بچے 28 ستمبر سے اسکول جا سکیں گے۔