میاں مقصود کی سربراہی میں وفد کی ابوالخیر زبیر سے ملاقات

125

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان رابطہ علماءمشائخ پاکستان کے مرکزی امیر میاں مقصود احمد،جنرل سیکرٹری پیر برہان الدین عثمانی،نائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصر اللہ عزیز،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ سندھ عبدالوحید قریشی،نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ صوبہ عبدالقدوس احمدانی،امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہر مجید،جنرل سیکرٹری کاشف شیخ پر مشتمل وفدنے جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ان کے دفتر میںملاقات کی اس موقع پر مرکزی جماعت اہلسنت سندھ کے رہنما قاری نیاز احمد نقشبندی ودیگربھی موجود تھے ۔ صاحبزادہ زبیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن استعماری قوتیں پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلےے فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کررہی ہیں اور اس مقصد کے لیے مختلف مکاتب فکر کی مقدسات کی توہین کے ذریعے ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکائی جارہی ہے۔قوم اس بات پر متفق ہے کہ تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے مقدسات کا احترام کیا جائے ، اگر کوئی مقدسات کی توہین کرتا ہے تو حکومت کی ذمے داری ہے کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔