افغانستان‘جھڑپوںمیں7 اہلکار اور 4 عسکریت پسند ہلاک

205

کابل (اے پی پی/ آن لائن) افغانستان میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں7 سیکورٹی اہلکار اور 4 عسکریت پسند ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلعی ترجمان محب اللہ سیدی نے بتایا کہ شمالی صوبہ قندوز کے2 مختلف علاقوں میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر عسکریت پسندوں نے حملے کےے‘ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کاروائی میں 4 عسکریت پسند ہلاک اور 14 زخمی ہوئے جبکہ 5 سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبہ ہرات میں ہونے والے ایک ایسے ہی واقعے میں2 پولیس افسران جاں بحق ہوئے۔ دریں اثنا افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے لیے طالبان رہنماو¿ں کی طرف سے رکھی گئی شرط کے تحت رہا کیے گئے متعدد طالبان قیدیوں نے دوبارہ ہتھیار اٹھا لیے ہیں‘ پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ ہے ‘امریکا اور پاکستان ہتھیار اٹھانے والے طالبان پر جنگ بندی کے لیے دباو¿ ڈالیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے خارجہ تعلقات کی امریکی کونسل کے ساتھ آن لائن کانفرنس میں کہا کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں طالبان قیادت سے ہونے والے مذاکرات اب تک مثبت ثابت ہوئے ہیں۔