کورونا وباءسے مزید 8 افراد جاں بحق،532 نئے کیسز رپورٹ

239

اسلام آباد( آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد3 لاکھ 7 ہزار 418 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں آٹھ افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اورمجموعی اموات کی تعداد چھ ہزار 432 ہوگئی ہے۔تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 2لاکھ 93ہزار 916 متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں اور فعال کیسزکی تعداد7ہزار70 ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار437ہوگئی ہے۔ پنجاب 98 ہزار602، خیبرپختونخوا میں37 ہزار 418، بلوچستان میں 14ہزار607، اسلام آباد میں16 ہزار224، آزاد
جموں و کشمیر میں 2 ہزار566 اور گلگت میں 3 ہزار542کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار227 اور سندھ میں 2 ہزار469 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں83 اور آزاد کشمیر میں70ہو گئی ہے۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کےلیے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔