۔12 ہزار فٹ پر مشتمل ملکیتی پلاٹ پر سے قبضہ ختم کرایا جائے، محبوب ملاح

142

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے گوٹھ سنجر ملاح کے رہائشی محبوب ملاح، جمن ملاح نے پلاٹ پر قبضے کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جام شورو میں ہمارے دادا کا رجسٹرڈ 12 ہزار فٹ پر مشتمل ایک پلاٹ ہے، جس پر علاقے کے بااثر افراد نے قبضہ کرلیا جبکہ پلاٹ میرے دادا گل محمد ملاح مرحوم کی ملکیت ہے۔ محبوب ملاح نے مطالبہ کیا کہ پلاٹ پر سے قبضہ ختم کرایا جائے۔