اِنلسٹ پروگرام کاروبار کو منافع بخش بنانے کا منصوبہ ہے

181

کراچی(اسٹاف رپورٹر)علما یونیورسٹی نے اپنے سابق طلباء کے لیے المنائی وینڈر اِنلسٹ پروگرام کے ذریعے اپنے کاروبار یا سروسز فراہمی کو کثیرالجہت اور مزید منافع بخش بنانے کے لیے شاندار منصوبہ کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعہ، سابق طلباء اپنے کاروبار، مصنوعات، یا خدمات کی فراہمی کے لیے کام کرنے والی کمپنی کا اندراج کرسکتے ہیں۔ یہ پروگرام ان تمام سابق طلباء کے لیے کھلا ہے جو یا تو اپنا کاروبار کرتے ہیں یا مخصوصی مصنوعات اور خدمات فراہم کرتے ہیں۔ علما یونیورسٹی اپنے سابق طلباء کے کاروبار میں مزید ترقی دینے میں بہترین معاونت و مشاورتی خدمات جس میں آئی ٹی ، فوٹو کاپی ، پرنٹنگ ، کیٹرنگ ، اور ایونٹ مینیجمنٹ کے پروگرام قابل ذکر ہیں، کے لیے تیار ہے تاکہ وہ ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھر پور منافع حاصل کر سکیں۔ اس پروگرام نے یقینی طور پر لاک ڈاؤن کے بعد کے حالات میں روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔