ٹک ٹاک نے ایشیا پیسفک سیفٹی ایڈوائزری کونسل قائم کر دی

229

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختصر دورانیے کی موبائل ویڈیوزکی منزل ،ٹک ٹاک (TikTok) نے ایشیا پیسفک سیفٹی ایڈوائزری کونسل قائم کر دی ہے۔ یہ بیرونی کونسل، جس میں ، پورے خطے سے منتخب کیے گئے قانون، تعلیم اور ریگولیٹری اداروں سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرین کو شامل کیا گیا ہے، ایشیا پیسفک کے حوالے سے کنٹنٹ ماڈریشن ( content moderation) پالیسیوں کے علاوہ اعتماد اور تحفظ سے تعلق رکھنے والے مسائل پر مشاورت فراہم کرے گی۔اس کونسل میں ایسے فکری راہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے جو نہ صرف مستقبل کے حوالے سے پالیسیوں کی تیاری میں مدد فراہم کریں گے بلکہ موجودہ دور کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ انڈسٹری کو درپیش ہونے والے آئندہ کے مسائل سے کے بارے میں منصوبہ بندی کے قابل بھی بنا سکیں گے۔ کونسل مختلف موضوعات پر مہارت کے علاوہ ٹک ٹاک کی کنٹنٹ ماڈریشن پالیسیوں اور طریقوں پر بھی مشورے دے گی۔