بجلی کی پیداوار کا اانحصار ایل این جی فرنس آئل پر ہوگا

238

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اگست میں فرنس آئل کی در آمدمیں62فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق اگست میں فرنس آئل کی در آمد 71ہزار757ٹن رہی جب کہ جولائی میں ایک لاکھ89ہزار ٹن سے زائد فرنس آئل در آمد کیا گیا تھا،موسم سرما کے دوران حکومت پہلے ہی قدرتی گیس کی شدید قلت کے خدشات کا اظہار کرچکی ہے لہٰذا بجلی کی پیداوار کا زیادہ تر انحصار ایل این جی اور فرنس آئل پر ہوگا،طلب میں اضافے کے بعدپیٹرول کی در آمد میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ماہ 22فیصد اضافے سے 6لاکھ57ہزار ٹن پیٹرول در آمد کیا گیا جبکہ جولائی میں پیٹرول کی در آمد 5 لاکھ 40 ہزار ٹن رہی تھی ،اگست میں ڈیزل کی در آمد 34فیصد کمی سے دولاکھ84ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ جولائی میں4لاکھ27ہزار ٹن سے زائد ڈیزل در آمد کیا گیا،خام تیل کی در آمد میں اگست کے دوران14فیصد کا اضافہ دیکھا گیا اور 6لاکھ83ہزار ٹن خام تیل در آمد کیا گیا جبکہ جولائی میں خام تیل کی در آمد 6لاکھ1ہزار ٹن رہی تھی، مقامی ریفائنریوں کی جانب سے پیداوار میں اضافے کے باعث خام تیل کی در آمد میں اضافہ رہا،اگست میں ہائی اوکٹین کی در آمد5فیصد اضافے سے 4180ٹن رہی ۔