چین بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر چار ٹریلین ڈالر خرچ کرے گا

288

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے عالمگیریت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔2008 کے عالمی معاشی بحران اور امریکا و چین کے مابین تجارتی جنگ نے گلوبلائزیشن کے سا بقہ تصورکی بنیادیں ہلا دی ہیں جبکہ کورونا وائرس رہی سہی کسر پوری کر رہا ہے۔عالمگیریت کے متعلق رائے عامہ بدل رہی ہے، امریکا اپنا کردار ادا کرنے کی معاشی پوزیشن میں نہیں ہے جبکہ چین اپنے مفادات کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہے جس سے مستقبل میں فری ٹریڈ ایک خواب ثابت ہو سکتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ اب بہت سے ملکوں نے لاک ڈائون ختم کر دیا ہے یا نرمی کر دی ہے جس سے تجارتی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں مگر افراد،اشیاء ، سرمایہ اور انفارمیشن کا بہائو پہلے جیسا آزادانہ نہیں ہے جس سے عالمی تجارت تیزی سے سکڑ رہی ہے۔امریکا و دیگر ممالک میںسرمایہ کاری اور روزگار کے لیے نقل مکانی کی مزید حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات جاری ہیں اور بہت سے بڑی کمپنیوں پر اپنا تمام کاروبار امریکا میں ہی منتقل کرنے کے لیے دبائوڈالا جا رہا ہے تاکہ مقامی افراد کو زیادہ نوکریاں مل سکیں۔ کئی یورپی ممالک بھی انہی خطوط پر سوچ رہے ہیں ۔