صنعتی وتجارتی اداروں کو ماحولیاتی ایوارڈ دیے گئے

178

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل فورم انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت سال 2019-20 میں بہترین ماحولیاتی کارکردگی، انتظامات اور ماحولیاتی قومی معیار پر عمل درآمد کے حوالے سے 17 ویں سالانہ انوائرنمنٹ ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ، نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے صدر محمد نعیم قریشی، سیکرٹری جنرل رقیہ نعیم، انجینئر ندیم اشرف نے ایوارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر جن اداروں کو انوائرنمنٹ ایکسی لینس ایوارڈ دیے گئے ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ، اٹلس بیٹری لمیٹڈ، آرٹسٹک ملینئرز پرائیویٹ لمیٹڈ، اٹک ریفائنری لمیٹڈ، بیٹرٹ ہوجسن پرائیویٹ لمیٹڈ، سینچری پیپرز اینڈ بورڈ ملزلمیٹڈ، چھوٹانی انڈسٹریز، دیوکجے گروپ آف کمپنیز، انگلش بسکٹس مینوفیکررز پرائیویٹ لمیٹڈ، کورنیٹ فورڈ پرائیویٹ لمیٹڈ، ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ، اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ، اینگرو پاورجین تھر لمیٹڈ، اینگرو پاورجین قادرپور لمیٹڈ گھوٹکی، اینگرو فرٹیلائزرز زرخیز پلانٹ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈاور دیگر شامل تھے۔