ایف ایف سی کا احمد پور لامہ میں دو روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

325

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کی غیر منافع بخش تنظیم فوڈ سیکورٹی اینڈ ایگریکلچر سینٹر آف ایکسیلنس (FACE) نے انڈس اسپتال نیٹ ورک (IHN) کے اشتراک سے 22 اور 23 ستمبر2020 کو احمد پور لامہ ،رحیم یار خان میں دو روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ میں مقامی برادری کو علاج معالجے کی کوالٹی ٹریٹمنٹ جس میں مفت مشاورت ،بنیادی،او،پی،ڈی اور گائنی سے متعلق مشاورت اور دوائوں کے ساتھ ساتھ ٹی بی کی تشخیص وغیرہ کی سہولیات بلا معاوجہ فراہم کی گئی۔کیمپ سے200 سے زیادہ مریض مستفید ہوئے جن میں اکثریت خواتین کی تھی۔ انڈس اسپتال نیٹ ورک نے اپنی ہمدردانہ سپورٹ فراہم کرتے ہوئے ماہر ڈاکٹر،دائی اور پیرا میڈیک عملہ بھی مہیا کیا۔مقامی برادری نے ایف ایف سی (FACE) کی اس کو شش کوبے حد سراہا کیوں کہ یہ علاقہ معیاری صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات سے محروم ہے۔ایف ایف سی (FACE) مقصد مستقبل میں بھی مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال کو جاری رکھنا ہے۔