اسٹاک مارکیٹ : سرمایہ کاری مالیت 10ارب27کروڑ19لاکھ روپے بڑھ گئی

274

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںدو روزہ مندی کے بعدکاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوکاروبار حصص میںتیزی آگئی،تیزی کے نتیجے میںکے ایس ای 100 انڈیکس47.35پوائنٹس کے اضافے سے 41876 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 10ارب27کروڑ19لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی32.06فیصد زائد رہا۔بدھ کوکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور شروع سے ہی حصص خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی رہی ا ور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو42023پوائنٹس تک بھی پہنچا تاہم بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 42 ہزار کی حد برقرار نہ رہ سکی۔