سندھ کے ساحلی علاقے سورج مکھی کی فصل کے لیے موزوں ہیں ، شیخ عمرریحان

293

کراچی( اسٹاف رپورٹر )صدر کورنگی ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے کہاہے کہ سندھ کے ساحلی علاقے سورج مکھی کی فصل کے لئے موزوں ہیں ، مقامی ضروریات کیلیے سندھ کے ساحلی علاقوں میں سورج مکھی کی کاشت کو فروغ دیاجائے، پاکستان سالانہ تین ارب ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے، سورج مکھی کی کاشت سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ شیخ عمر ریحان نے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے صنعتوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور موجودہ حالات میں صنعتی پیداوار کے متاثرہونے کا مطلب ملکی معیشت کی تباہی ہے، زائد پیداواری لاگت سے مقامی صنعتی شعبے کی سرگرمیاں متاثر ہیں،اس وقت صنعتی شعبہ صرف ایس ایم ایز پر مشتمل رہ گیا ہے۔ انہوںنے صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے میں بے مثال کردار ادا کرنے پر ایڈمنسٹریٹر کورنگی شہریار گل میمن کے لیے گولڈ میڈل دینے کا اعلان بھی کیا۔