صنعتوں کو پانی کی عدم فراہمی، پیداوار رکاوٹ کا شکارہے

184

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر عمران معز خان نے صنعتوںکو پانی کی عدم دستیابی پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیداواری سرگرمیاں بلارکاوٹ جاری رکھنے کے لیے صنعتوں کو طلب کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل خطرے میں پڑ جائے گی جس سے ملکی برآمدات متاثر ہوں گی۔ عمران معز خان نے ایک بیان میں کہاکہ صنعتی پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے پانی بنیادی خام مال کی اہمیت رکھتا ہے خاص طور پر ٹیکسٹائل، ٹاولز، ڈائنگ، بلیچنگ، اسٹیچنگ ودیگر صنعتی یونٹس کو طلب کے مطابق پانی فراہم نہ ہونے سے پیداواری عمل رکاوٹ کا شکار ہورہا ہے۔