بازار 8بجے تک بند کردے جائیں حیدرآباد اسمال ٹریڈرز

121

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ نے حیدرآباد کی تاجر و صنعتکار برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر، معاشرتی فاصلہ اور کاروباری نظام الاوقات پر عملدر آمدکرتے ہوئے اپنا کاروبار جاری رکھے تاکہ کورونا وباء کی دوبارہ بڑھتی ہوئی لہر سے بچا جاسکے اور حکومت کو مزید سختیاں نافذ نہ کرنا پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے نہ صرف تاجر و صنعتکار برادری خود بھی محفوظ رہ سکتی ہے اور ان کے کارکن اور خریدار بھی محفوظ بنائے جاسکتے ہیں۔ لہٰذا ماسک اور سینیٹائزر کا بھرپور استعمال کریںجبکہ حکومت کی جانب سے کاروبار کے لیے مقرر کردہ اوقات صبح 6 سے رات 8 بجے تک اپنا کاروبار جاری رکھیں اور 8 بجے کے بعد بازار اور مارکیٹیں بند کردیں۔