صدرمملکت نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی منظوری دیدی

244

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)صدر مملکت عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلیے عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلیکیلیے عام انتخابات کرانیکی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی ہے، جس کے بعد اب گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے۔گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوگئی تھی، اور الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو انتخابی شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت 18 اگست کو پولنگ ڈے مقرر کیا گیا تھا، تاہم (ن) لیگ کے رکن کی جانب سے انتخابی شیڈول کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائرکی گئی تھی، اور الیکشن کمیشن نے دو جولائی کو جاری انتخابی شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔