بجلی کی قیمتوں میں 98پیسے فی یونٹ اضافے کیلیے نیپرا میں درخواست

413

اسلام آباد ( آن لائن ) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں 98پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کر ادی ہے جس پر نیپرا 30ستمبر کو سماعت کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ( سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں 98پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے نیپرا میں دائر درخواست میں یہ مو قف اختیا رکیا ہے کہ اگست میں پانی سے بجلی کی پیداوار 37.39 فیصد‘مقامی گیس سے 9.59فیصد‘ کوئلے سے بجلی کی پیداوار 17.30فیصد‘درآمدی ایل این جی سے 20.90 فیصد جبکہ مہنگے فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 5.42فیصدر ہی لہٰذ ا بجلی کی قیمت میں 98 پیسے فی یونٹ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضا فہ کیا جا ئے۔درخواست پر نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت 30ستمبر کو کر ے گا ۔