برلن: روسی اپوزیشن رہنما صحت یاب‘ اسپتال سے فارغ

201
برلن: روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی صحت یابی کے بعد پارک میں بیٹھے ہیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرنے والے اپوزیشن سیاست دان الیکسی ناولنی کو صحت یاب ہونے پر برلن کے اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ انہیں روس میں انتہائی خطرناک زہر دیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے جرمنی لا یا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ صحت میں واضح بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ناولنی 32روز شاریٹے اسپتال میں زیر علاج رہے۔