پیرس: بم کی اطلاع پر ایفل ٹاور خالی کرالیا گیا

529
پیرس: بم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ایفل ٹاور کے علاقے کو سیل کررکھا ہے

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرس کی پولیس نے بم کی اطلاع پر ایفل ٹاور کو خالی کر الیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس کوبم کی موجودگی کے بارے میں گم نام کال موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایفل ٹاور کے آس پاس کے بڑے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہریوں کو دور رہنے کی تاکید کی۔ واضح رہے کہ مئی 2018 ء میں بھی ایفل ٹاور کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے پر خالی کروالیا گیا تھا۔