امریکی جریدے کی نئی منطق‘ مودی بااثر ترین افراد میں شامل

111

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی جریدے کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دنیا کے 100 با اثر افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹائم میگزین نے ایک فہرست جاری کی ہے، جس میں دنیا کے 100 با اثر فنکاروں، سیاستدانوں اور معروف شخصیات کو شامل کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ مودی کی وجہ شہرت ان کی اقلیت مخالف پالیسی اور فیصلوں کو قرار دیا گیا ہے۔ جریدے کے ایڈیٹر کی جانب سے مودی کی مذاہب سے متعلق پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے سیکولر ہونے کا دعویٰ کرنے والے مودی نے خود ملک کے سیکولر خاکے کو بری طرح پامال کرد یا ہے، جہاں بھارت میں پہلے سب مذاہب کے ماننے والے باہمی ہم آہنگی سے رہتے تھے اب وہاں کہ حالات کچھ اور ہی ہیں۔ بھارت میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی اقلیتیں بھی رہایش پزیر ہیں، مگر مودی نے اپنے پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے بھارت کے دنیا کے سامنے چہرے کو انتہائی نقصان پہنچایا ہے۔ عوام کو با اختیار بنانے کے وعدے پر جیتنے والی جماعت قوم پرستی پر اتر آئی ہے۔