اتحاد العلما کے تحت تحفظ ختم نبوت ؐ و عظمت صحابہؓ کانفرنس آج ہوگی

467

لاہور (نمائندہ جسارت) جمعیت اتحاد العلما کے زیر اہتمام آج بعد نماز مغرب جامع مسجد منصورہ میں تحفظ ختم نبوت ؐو عظمت صحابہؓ کانفرنس منعقد ہورہی ہے ۔ کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، شیخ القرآن مولانا عبدالمالک و دیگر علما کرام خطاب کریں گے ۔