کلفٹن میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان کی شناخت

346

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلفٹن میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کی شناخت کرلی گئی ،زیادتی اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والی بااثر شخصیت نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر کی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پرکلفٹن خیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپا بھی مارا ، آخری بار ملزمان کی لوکیشن سپر ہائی وے کے قریب کی آئی تھی جس کے بعد ان کے تمام فون بند ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سندھ کے دیگر اضلاع میں ٹیمیں بھیجی جارہی ہیں ،پولیس کے مطابق زیادتی کا واقعہ 21 ستمبر کو پیش آیا اور 22 ستمبر کی دوپہر لڑکی کی بہن نے پولیس کو 15 پر اطلاع دی۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں ا س کے ساتھ زبردستی یا مارپیٹ کے شواہد نہیں ملے، متاثرہ لڑکی کے نیم بیہوشی میں ملنے کے شواہد نہیں ملے، لڑکی واقعے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے خود گھر گئی۔ تفتیش کے دوران ملنے والا ملزم کا نمبر اس کے والدین کے نام پر رجسٹرڈ ہے، لڑکی کی جانب سے پولیس کو دیے گئے ایک موبائل نمبر سے متعلق تفتیش مکمل کرلی گئی ہے، لڑکی کے مطابق ملزمان نے یہ نمبر اسے دیا تھا، موبائل نمبر ایک با اثر شخص کا ہے،جبکہ مذکورہ نمبر وقوعے کی جگہ استعمال نہیں ہوا ، واقعے کے روز بااثر شخص کی مصروفیات بھی چیک کی گئی ہیں جس میںبااثر شخص کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ۔