وزیر اعظم نے کراچی‘کوئٹہ‘چمن ایکسپریس وے کی منظوری دے دی

141

اسلام آباد(اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کراچی‘ کو ئٹہ‘ چمن ایکسپریس وے کی منظوری دے دی ہے۔بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ 790کلو میٹر طویل یہ شاہراہ بناؤ،چلاؤاور منتقل کرو کی پالیسی کے تحت تعمیر ہوگی‘بھاری ٹریفک اور بڑھتے ہوئے حادثات کی وجہ سے اس شاہراہ کی تعمیر نا گزیر ہے‘ منصوبے کی فزیبلٹی اور کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔