پی آئی اے کو سعودی عرب کیلیے مزید 21پروازوں کی خصوصی اجازت مل گئی

61

لاہور(این این آئی )وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیے 21 مزید پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ مل گیا۔گزشتہ رات سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیر اعظم سے سعودی عرب جانے والوںکی پریشانی اور بے پناہ رش کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔اعلی سطحی سفارتی ذرائع استعمال کرنے کے بعد صرف قومی ایئر لائن کو سعودی عرب کی جانب سے خصوصی طور پر مزید پروازوں کا اجازت نامہ مل گیاہے ۔