لا پتاافراد کی تلاش کیلیے پولیس نے اخبارات میں اشتہارات شائع کرادیے

375

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے طاہر ریحان کی بازیابی کے لیے اخبارات میں اشتہارات شائع کرادیے جس میں کہا گیا ، شہری طاہر ریحان 2017ء سے لاپتا ہے، مقدمہ نیو ٹاون تھانے میں درج ہے،اگر کسی کو معلومات ہوں نیو ٹاؤن تھانے کو اطلاع دے،اگر اشتہار طاہر ریحان خود پڑھے تو گھر واپس آجائے،عدالت نے پولیس کو اخبارات میں اشتہار شائع کرانے کا حکم دیا تھا۔