کلفٹن : سڑک کی بندش پر ڈی جی رینجرز سندھ اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس

167

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںکلفٹن برج کے قریب رکاوٹیں لگا کر سڑک بند کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت عدالت نے سیکرٹری داخلہ سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ سے جواب طلب کرلیا ۔دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ سڑک ینجرز نے سیکورٹی خدشات پر بند کی ہوگی، عدالت نے کہا کہ سندھ حکومت کا رینجرز سے بھی تعلق ہے،سندھ حکومت نے کہا ہوگا تب ہی تو سڑک بند کی گئی ہے، سیکرٹری داخلہ سے کہیں لکھ دیں سڑک کیوں بند کیا گیا۔