عدالت عظمیٰ:فاٹا انضمام کیخلاف درخواست سماعت کیلیے منظور

137

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ نے 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے فاٹا کو کے پی کے میں شامل کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے وفاق، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے سمیت دیگر تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ، اور درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدتک ملتوی کردی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فاٹا کے کے پی کے میں انضمام کیلیے وہاں کے جرگے سے مشاورت نہیں کی گئی ۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ قبائلی علاقے میں تبدیلی سے پہلے جرگہ فیصلہ کرے، آپ چاہتے ہیں ہم گھڑی کو واپس پیچھے کریں،ہم نوٹس جاری کر رہے ہیں اس سے متعلق حکومت سے پوچھیں گے۔