سراج الحق کی سعودی حکومت اور عوام کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد

143

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر حکومت سعودی عرب اور سعودی عوام کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے ۔ پاکستان میں متعین سعودی سفیر کے نام اپنے خط میں سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب 7 دہائیوں سے بھائی چارے اور دوستی کے مستحکم رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔ بیت اللہ اور روضہ رسول ؐ دینی تعلق کی وہ تابندہ بنیاد ہے جو کبھی بھی کمزور نہیں ہوسکتی ۔ ہزار ہا پاکستانی سعودی عرب میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں سرگرم عمل ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ آئندہ دنوں میں یہ دوستی مزید مستحکم و مضبوط ہوگی ۔