مقبوضہ کشمیر: مسلح افراد کے ہاتھوں بھارتی اہلکار کی موت، رائفل بھی چھین کر لے گئے

199

سری نگر: ضلع بڈگام میں موجود بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس 117 بٹالین (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں پر صبح 8 بجے کے قریب موٹرسائیکل مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں ایک بھارتی اسسٹنٹ سب انسپیکٹر مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے صبح 8 بجے کے قریب 117 بٹالین سی آر پی ایف کی چیک پوسٹ پر پہلے گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے بعد اُن پر فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے دوران اسسٹنٹ سب انسپیکٹر این بڈولے ساکنہ ناگپور شدید زخمی ہوگئے جن سے حملہ آوروں نے سروس رائفل بھی چھین لی تاہم انسپکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔