شاہین باغ میں مظاہرہ کرنے والی ضعیف خاتون دنیا کی بااثر شخصیات میں شامل

203

امریکی جریدے ٹائمز میگزین کی 2020 کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں بھارتی شہریت ترمیمی بل کیخلاف شاہین باغ میں مظاہرہ کرنے والی 82 سالا بلقیس نامی خاتون بھی شامل ہوگئیں۔ 

ٹائمز میگزین کے خصوصی شمارے میں مضمون نگار راعنا ایوب بلقیس سے متعلق  لکھتی ہیں کہ بلقیس ایک ایسے ملک میں مزاحمت کی علامت بن گئیں جہاں خواتین اور اقلیتوں کی آواز کو مودی سرکار مسلسل دبارہی ہے۔

شاہین باغ میں مظاہرین میں شامل 3 ضعیف خواتین کو دبنگ دادی کے نام سے جانا جاتا تھا جن میں بلقیس، اسماء اور سروری شامل تھیں۔ انہوں نے بارش اور سخت دوڑ دھوپ میں بھی مودی کی جارحانہ پالیسیوں اور بھارتی شہریت بل کیخلاف ڈٹی رہیں۔