ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید

392

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے دیوا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس سے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے دونوں سپاہیوں کی شناخت نور حسن اور وسیم علی کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جوابی کاررائی میں پوسٹ پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے 2020 میں 2333 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے۔