پاک فوج پولیو اورشجرکاری مہم کا حصہ بن گئی

146

راولپنڈی : پاک فوج پولیو اورشجرکاری مہم کا حصہ بن گئی،رواں مون سون میں پاک فوج 5ملین درخت لگائےگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پولیو فری پاکستان کی تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں آرمی چیف نے سرسبزوشاداب پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہمون سون شجر کاری مہم کے دوران 50لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں، پاک فوج نے 2018 سے اب تک 2 کروڑ 90 لاکھ پودے لگائے ہیں۔