سربراہ افغان ہائی کونسل پاکستان کا دورہ کریں گے

598

سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ پاکستان آئیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے،ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اعلیٰ پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں جاری افغان امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا جب کہ پاکستان افغانستان دوطرفہ تعلقات کے تمام امور پر بھی بات ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جو انہوں قبول کر لی۔

گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان اور افغانستان کی ہائی کونسل برائے قومی مصالحت کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے برادرانہ تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔