دنیا میں کورونا کی صورتحال، اموات میں اضافہ جاری

403

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9لاکھ76 ہزار21 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔

دنیا بھر میں ہر منٹ پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ18لاکھ23ہزار658 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ34لاکھ20ہزار748 ہوگئی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 70 لاکھ 98 ہزار291 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ5ہزار478 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 56 لاکھ 50 ہزار540 افراد متاثر،90 ہزار 77 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ 95 ہزار335 اور اموات 1لاکھ38 ہزار159تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 11 لاکھ22 ہزار241افراد متاثر، اموات19ہزار800، پیرو میں7 لاکھ 76ہزار 546، اموات 31 ہزار586، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 63ہزار282، اموات کی تعداد 16ہزار118 ، کولمبیا میں 7 لاکھ 77 ہزار 537 افراد متاثر، اموات کی تعداد 24 ہزار570 ہوگئی۔

دوسری جانب میکسیکو میں اموات کی تعداد74ہزار348، اسپین میں اموات 30 ہزار904، بنگلا دیش میں اموات کی تعداد5ہزار7 افراد، ایران میں اموات 24ہزار656، عرب امارات میں اموات 405  جبکہ سعودی عرب میں 4ہزار542 افراد اس وائرس کااب تک شکار ہوگئے ہیں۔

واضح رہے پاکستان، امریکہ اور بھارت سمیت کئی ممالک نے سرگرمیاں بحال کردی ہیں جبکہ بین الاقوامی پروازین بھی جزوی شروع ہوگئیں ہیں۔