زمبابوے کیخلاف نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا منصوبہ

745

ٹیم منیجمنٹ نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع  دینےکا پلان تیار کر لیا۔

نیشنل ٹی 20 کےپرفارمرزکو بھی زمبابوے کےخلاف سیریزکیلیےمنتخب کیا جائے گا۔ ذرائع ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ زمبابوےسخت حریف نہیں،جونیئرکھلاڑیوں کوآزمانے کا اچھا موقع ہے۔

پاکستان زمبابوے سیریز کے  شیڈول کا باضابطہ  اعلان آیندہ  چند روز میں  متوقع ہے۔

زمبابوے نے پاکستان ٹورکیلئے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا،ابتدائی طور پر25رکنی ٹریننگ اسکواڈ کا اعلان ہوا ہے۔ مجوزہ شیڈول کے تحت زمبابوین ٹیم 20اکتوبر کو پاکستان کیلیے اڑان بھرے گی۔

اس دورے میں شامل 3ون ڈے میچز آئی سی سی کی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، ان کا انعقاد30اکتوبر سے 3نومبر تک ملتان میں ہوگا، ٹی20میچز کی 7، 8اور 10نومبر کو راولپنڈی میزبانی کرے گا۔

زمبابوے کا ٹریننگ اسکواڈ فراز اکرم، ریان برل، ریجس چاکابوا، برین چاری، ٹینڈائی چتارا، چھامو چھیبابا، ایلٹن چگمبرا، ٹینڈائی کرسورو، کریگ ایروائن، کائیکل جارویس، لیوک جونگوے، تناشے کمیون ہکامووے، ویسلے مدھیویرا، ٹائیمیسن ماروما، ویلنگٹن مساکیڈزا، برینڈن ماووتا، پیٹر مور، کارل ممبا، رچمونڈ موتمبامی، رچرڈ نگاراوا، سکندر رضا، ملٹن شومبا، برینڈن ٹیلر، ڈونلڈ ٹریپانو اور سین ولیمز پر مشتمل ہے۔