سعودی شہریوں کیلیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم

541

سعودی حکومت نے مملکت واپس آنے والے سعودی شہریوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے سعودیہ واپس آنے والے اپنے شہریوں کو پی سی آر ٹیسٹ سے متسثنیٰ قرار دے دیا۔

اس سے قبل مملکت میں داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا تھا تاہم اب یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

وزارت کی جانب سے 8 زمروں میں شامل سعودی شہریوں کو وطن واپس لوٹنے والوں کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔

بیرون ملک سے واپس مملکت میں داخلے کے بعد سعودی شہریوں کو گھروں میں آئیسولیشن اختیار کرنا ہوگی اور کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

ٹیسٹ مثبت آنے پر 7 روز تک آئیسولیشن میں رہنا ہوگا جب کہ منفی آنے کی صورت میں انہیں آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔