کراچی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافہ، شہری پریشان

468

کراچی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ رہائشی اور صنعتی شعبوں میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا۔ مستثنا علاقوں میں بھی پانچ سے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

کے-الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کم گیس پریشر کے باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے، گیس پریشر میں کمی کے باعث 400 میگاواٹ کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سائٹ اور کورنگی سمیت گیس پر چلنے والے پاور پلانٹ پر بجلی کی پیداوار متاثر ہے۔