سعودی عرب جانے کیلیے مسافروں کو ٹکٹس کے حصول میں مشکلات

471

سعودی عرب جانے والے مسافروں کو ائیرلائنز کی ٹکٹس کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محدود پروازوں کے باعث ائیرلائنز میں نشستوں کی عدم دستیابی اور کرایوں میں اضافے کے سبب مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے سعودی نائب وزیر انسانی وسائل سے وڈیولنک کے ذریعے رابطہ کیا،زلفی بخاری نے سعودی نائب وزیر سے پاکستانیوں کے ویزا کی میعاد 30اکتوبر تک بڑھانے کی درخواست کی۔

معاون خصوصی نے ائیرلائنز کو مزید فلائٹس کی اجازت دینے کی بھی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ سعودی ائیرکیرئیراور قومی ائیرلائن پی آئی اے دونوں کی پروازوں میں اضافے کی اجازت دی جائے۔

سعودی نائب وزیر  نے ہفتہ وار مشترکہ وزراتی اجلاس میں پروازوں اور اقاموں کا معاملہ اٹھانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہاکہ 25فیصد نشستیں خالی چھوڑنے  کی وجہ سے بھی پروازوں پر بوجھ ہے،اس پالیسی پر بھی نظر ثانی کررہے ہیں، امید ہے کہ بہت جلد تمام نشستوں پر مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔