آیا صوفیہ کی نایاب بلی بیمار ہوگئی

916

انقرہ: آیا صوفیہ کی سیلبریٹی بلی، جس کا نام گِلی ہے، کو بیماری کے باعث آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

گِلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ گِلی کچھ روز قبل بیمات ہوگئی تھی، گِلی کا دل تناؤ اور ہجوم کو مزید سنھبال نہیں سکتا۔

انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق گِلی کو علاج کے غرض سے پرائویٹ رہائش گاہ میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

گِلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔ گِلی آیا صوفیہ میں گزشتہ 16 سال سے مقیم ہے۔ گِلی اپنی سبز آنکھوں کی وجہ سے نایاب ہے۔ آیا صوفیہ آنے والے سیاح بھی گِلی سے ﻣل جُل جاتے ہیں۔

آیا صوفیہ کے چرچ سے مسجد میں تبدیل ہونے کے بعد انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گِلی کو مسجد میں رہنے دیا جائے۔

https://www.instagram.com/p/CFStJvAgqfF/?utm_source=ig_web_copy_link