کلفٹن کے بعد سرجانی میں خاتون کی آبرو ریزی

735

کراچی: ملک بھرمیں بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا، لاہور موٹر وے واقعے کے بعد ہر روز ایک نیا واقعہ رونما ہونے سے پولیس اورسیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے۔

لاہورموٹر وے واقعے کے بعد اب تک درجنون واقعات رونما ہوئے تاہم کہیں پولیس مجرم پکڑنےمیں کامیاب رہی تو کہیں ملزمان پولیس کو چکما دے کر فرار ہوگئے، کراچی کے علاقے کلفٹن میں گزشتہ روز زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم آج (بدھ) کے روز کراچی کے گنجان آباد علاقے سرجانی میں بیوہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا کیس رپورٹ ہوگیا، پولیس نے وہاں بھی مقدمہ درج کرلیا۔

سرجانی ٹاؤن میں زیادتی کا شکار ہونے والی متاثرہ خاتون نے اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے ساتھ پر الزام عائد کیا ہے، خاتون کا کہنا ہےکہ پلاٹ کی معلومات کیلئےاسٹیٹ ایجنٹ کے دفتر گئی جہاں ایجنٹ سمیت 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  کراچی کے علاقے کلفٹن کے قریب  ڈالمن مال کے سامنے سے 22 سالہ لڑکی کےاغواء کے بعد مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تاہم پولیس ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی ۔

دوسری جانب کلفٹن پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان صبح لڑکی کو دوبارہ وہین چھوڑ گئے جہاں سے اغواءکیا تھا جس کے بعد لڑکی نے ون فائو پر کال کی اور بتایا اسکے ساتھ زیادتی کی گئی جبکہ لڑکی نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ملزمان اسکو چھوڑتے ہوئے اپنا فون نمبر بھی دے کرگئے۔