عقیل کریم ڈھیڈھی کو میمن کمیونٹی کا رہبر اور رہنما تسلیم کرنے کا مطالبہ

362

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میمن لیڈر شپ فورم کے چیف ایگزیکٹو عبد الرحیم جانو اور سینئر ممبرمحمد یحییٰ پولانی نے MLFکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈھی کو میمن کمیونٹی کا رہبر اور رہنما تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا اجلاس میں حاجی مسعود پاریکھ، اختر یونس عرفا، رفیق سلیمان، جاوید جیلانی ، ایاز بندوکڈا ،اشفاق غفار ،جاوید اقبال، عبد الجبار راٹھور، وسیم شریف ،فیصل انیس ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا عقیل کریم ڈھیڈھی وہ شخصیت ہیں جو کہ تجارت اور معیشت کے ہر شعبے میں کامل دسترس رکھتے ہیں ۔ عقیل کریم ڈھیڈھی وہ واحد شخصیت ہیں جو ہمیشہ حکومت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے رہے ہیں اور انہوں نے قوم کو صحیح حقائق سے آگاہ کیا ۔ عقیل کریم ڈھیڈھی جو کہ میمن لیڈر شپ فورم (MLF)کے سر پرست اعلیٰ بھی ہیں ۔ عقیل کریم ڈھیڈھی تاجر برادری کے اہم رہنما ، خالص قوم پرست اور مہربان شخصیت ہیں ۔اس کے علاو ہ معاشی اور سماجی بہتری کے لیے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ وہ ملک پر آنے والی ہر آزمائش کی گھڑی ، چاہے وہ سیلاب کی صورت میں ہو یا زلزلے کی صورت میں وہ ہر وقت ملک کے عوا م کی خدمت کے لیے آگے رہتے ہیں ۔ انہوں نے سماجی بہبود کے کئی شعبے مثلاََ غیر شادی شدہ لڑکیوں کی شادی کے لیے میرج بیورو، شعبہ تعلیم ، بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرنے کے لیے امپلائمنٹ اور اس کے علاوہ دیگر کئی شعبہ جات تشکیل دیے ہیں ۔